سپریم  کورٹ کاشہرقائد سےتجاوزات ختم کرنے کاحکم

 سپریم  کورٹ کاشہرقائد سےتجاوزات ختم کرنے کاحکم


کراچی(24نیوز) سپریم کورٹ  نے کراچی بھر میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پندرہ روز میں ایڈیشنل آئی  جی  امیر شیخ کو تجاوزات  ختم کروانے کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کراچی میں تجاوزات کو ختم کروانے کا حکم دیتے ہو ئے ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ سے کہنا تھا کہ اپنا پلان پیش کر یں، جس پر امیر شیخ کا کہنا تھا کہ اس آپریشن میں مکمل تعاون کر نے کو تیار ہیں، مئیر کراچی  وسیم اختر نے بتایا کہ ایمپریس مارکیٹ ستر فیصد صاف ہوچکی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صرف ایمپریس مارکیٹ نہیں اطراف کاعلاقہ بھی صاف کرائیں,جس پر مئیر وسیم کا کہنا تھا کہ صدر کو مکمل طور پر صاف کرائیں گے جب کہ عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈز اور رینجرز کو بھی انتظامیہ سے تعاون کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹا جائے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نئے حکم دیا کہ تمام فٹ پاتھ سے تجاوزات کو ختم کیا جا ئے،رفاہی ادارے فٹ پاتھوں پرغربا کو کھانا کھلاتے ہیں،انہیں بھی ہٹایا جائے، غریبوں کو کھانا کھلانے کے لئے متبادل  متبادل جگہ دیں,چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شہر صاف کرانے کا کام میئر کراچی کے حوالےہے،عدالت نے تجاوزات کے سدباب کے لئے قائم کی گئی ٹیم کو پندرہ روز کی مہلت دے دی۔