ڈانس کی مدد سے زلزلے کا پتہ لگانے والی رقاصہ

ڈانس کی مدد سے زلزلے کا پتہ لگانے والی رقاصہ


24 نیوز: یورپی ملک اسپین کی ریاست کیٹالونیا کی ایک رقاصہ ایسی بھی ہیں جو ڈانس کرتے ہوئے زلزلے کا پتہ لگا سکتی ہیں۔

اسپین کی ریاست کیٹالونیا کی رقاصہ مون رباس نہ صرف زلزلے کا پتہ لگانے کی اہلیت رکھتی ہیں بلکہ وہ زلزلے کی پیمائش بھی بتا سکتی ہیں۔ مون رباس دراصل ‘سائبورگ آرٹسٹ ڈانسر‘ ہیں، جن کے جسم میں انتہائی چھوٹے جدید الیکٹرونک آلات نصب ہوتے ہیں، جو انہیں اچھا رقص کرنے سمیت ان کی فنکارانہ صلاحیتوں میں نکھار دینے میں ان کی مدد فراہم کرتے ہیں۔
مون رباس نے اپنے پاؤں میں انتہائی چھوٹے جدید آلات نصب کر رکھے ہیں، جو زلزلہ پیما آلے سے منسلک ہوتے ہیں،  آلات کی مدد سے مون رباس رقص کرنے اور گھومنے پھرنے کے دوران زلزلے کا پتہ لگاتی ہیں۔اس بارےمون رباس کا کہنا ہے کہ وہ ایک رقاصہ ہیں اور زلزلہ بھی ایک طرح کا رقص ہی ہے۔