مسلسل موبائل استعمال کرنے پر چینی خاتون کی انگلیاں مڑ گئیں

مسلسل موبائل استعمال کرنے پر چینی خاتون کی انگلیاں مڑ گئیں


24 نیوز: موبائل فون کے بے جا استعمال کی وجہ سے چینی خاتون کی ہاتھوں کی انگلیاں مڑ گئیں، ڈاکٹر نے فون کا استعمال کرنے سے منع کردیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے  زیادہ استعمال سے ہاتھوں کی ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین کے صوبہ ہنان  کے شہر چانگشا سے نامعلوم خاتون نے مبینہ طور پر کام سے ایک ہفتےکی چھٹی لی اورپورے ہفتے کے دوران  اسمارٹ فون پر ویڈیو گیمز کھیلنے میں مصروف رہی،  چند دنوں کے بعد اس نے اپنے دائیں ہاتھ میں شدید درد محسوس کرنا شروع کیا،بعد ازاں سمارٹ فون کے مسلسل استعمال کی وجہ سے  خاتون کے ہاتھوں کی انگلیاں مڑ گئیں۔
 دوسری جانب ڈاکٹروں نےخاتون کے فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی اور  ان لوگوں کو  خبر دار کیا جو موبائل فون کے بے جا استعمال کے عادی بن چکے ہیں،  وہ  اپنے جوڑوں کو آرام کرنے کا موقع دیں ورنہ ہڈیوں کے کمزور ہونے کا خطرہ درپیش ہو سکتا ہے۔