وادی سوات قدرت کا حسین شاہکار

وادی سوات قدرت کا حسین شاہکار


سوات(24نیوز)وادی سوات کے خوبصورت مقامات قدرتی حسن سے مالامال ہیں،وادی کے جنگلات، پہاڑ، جھیلیں، آبشار اور پُرسکون ماحول سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وادی سوات کی سیاحت کی بات کی جائے تو اس وادی کا شمار ملک کی سب سے خوبصورت وادیوں میں ہوتا ہے ،جہاں قدرتی خوبصورتی ہر جگہ پھیلی ہوئی ہے۔ وادی کے علاقے کالام، مہوڈھنڈ، مالم جبہ سمیت بے شمار سیاحتی علاقے لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لاتے ہیں۔

وادی سوات کا پرسکون ماحول سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے، وادی تک پہنچنے والے بیشتر راستے کچے ہیں مگر خوبصورتی کا نظارہ لینے سیاح کھچے چلے آتے ہیں۔ علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے، تاکہ دنیا میں پاکستان کا مثبت پیغام دیا جاسکے۔  قدرت نے وادی سوات کو حسین نظاروں سے نواز ہے، اگر وادی کو مزید سہولیات دی جائیں تو مقامی لوگوں کے کاروبار میں بھی اضافہ ہوگا۔