ڈولفن فورس فلمی انداز میں خواتین کی مدد کو آگئی



لاہور( 24نیوز )تیرے ہاتھ میں میرا ہاتھ ہو،ساری جنتیں میرے ساتھ ہوں،یہ گانے کے بول تو آپ نے سنیں ہونگے لیکن لاہور کے کینال روڈ پر دنیا نے یہ منظر اپنی آنکھوں سے تب دیکھا جب ڈولفن فورس کے دو اہلکار پٹرول ختم ہونے پر دو خواتین موٹر سائیکل سواروں کو ہاتھ پکڑ کر فلنگ سٹیشن چھوڑ کر آئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیچھے بیٹھے ڈولفن اہلکار نے خاتون موٹر سائیکل ڈرائیور کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے اور دوسرا اپنی سرکاری موٹر سائیکل چلا رہا ہے اور اس طرح اہلکاروں نے دونوں خواتین کی مدد کرتے ہوئے ان کو پٹرول پمپ تک پہنچایا۔

واضح رہے پنجاب میں ڈولفن فورس ترکی پولیس کے طرز پر بنائی گئی ہے جو سٹریٹ کرائم کو کنٹرل کرنے کیلئے بنائی گئی ہے،اس فورس کو تربیت بھی ترک ماہرین نے ہی دی تھی۔