پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن نے حکومت کو بڑی دھمکی دے دی

پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن نے حکومت کو بڑی دھمکی دے دی


24نیوز:   پیف سکولزکو4ماہ سے فنڈزجاری نہ ہوسکے،پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن نے1اکتوبرکو لاہور پریس کلب کے باہر دھرنادینے کااعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولزکو4ماہ سے فنڈزجاری نہ ہوسکے, پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن نے1 اکتوبرکودھرنادینے کااعلان کردیا۔ دھرناپیرکوپریس کلب کےباہر دیا جائے گا،پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ  43سو پبلک سپورٹ پروگرام سکولوں کوبھی فنڈزجاری کئے جائیں، 12ہزارپیف سکولزکوبھی فوری فنڈزجاری کئے جائیں۔

شبیرہاشمی کا کہنا تھا کہ فنڈزنہ ملنےسے1 لاکھ اساتذہ فاقوں پرمجبور ہیں، دھرنے میں 500سکولزکےبچے،اساتذہ شرکت کریں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہمطالبات کی منظوری تک دھرناجاری رہےگا۔