شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن کا کارنامہ،برطانیہ شش و پنج میں مبتلا

شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن کا کارنامہ،برطانیہ شش و پنج میں مبتلا


24نیوز: شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن نے اپنی گاڑی کا دروازہ خود بند کرکے پورے برطانیہ کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن نے اپنی گاڑی کا دروازہ خود بند کرکے پورے برطانیہ کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا،برطانوی شہزادے سے شادی کر کے شاہی خاندان میں شامل ہونےوالی سابق امریکی اداکارہ میگھن کے شاہی پروٹوکول کو برقرار نہ رکھنے پر برطانیہ بھر میں باتیں بننے لگیں۔

واضح رہے کہ میگھن شہزادہ ہیری کے بغیر کسی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے آئیں تھیں، انہوں نے اپنی شاہی گاڑی سے اترنے کے بعد بے دیہانی میں خود ہی دروازہ بند کر دیا جبکہ اس کام کے لئے شاہی نوکر موجود تھے،سوشل میڈیا پر شہزادی میگھن کے اس عمل کا خوب ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔