گوگل ہیڈ کوارٹرز اور بنی گالہ میں بڑی مشابہت

گوگل ہیڈ کوارٹرز اور بنی گالہ میں بڑی مشابہت


24نیوز : گوگل 20 سال کا ہوگیا،20ویں سالگرہ پر مشہور انٹرنیٹ سرچ گوگل کا کہنا ہے کہ  کمپنی ماحولیاتی تحفظ کے حق میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج مشہور انٹرنیٹ سرچ کی ویب سائیٹ گوگل 20 سال کا ہوگیا اس موقع پر گوگل کمپنی کا کہنا تھا کہ کمپنی ماحولیاتی تحفظ کے حق میں ہے اور اسی لیے اس نے گھاس کاٹنے کے لیے مشین نہیں بلکہ بکریاں رکھی ہوئی ہیں۔

کیلیفورنیا کے علاقے ماؤنٹین ویو میں واقع گوگل پلیکس ہیڈ کوارٹر کے بڑے بڑے باغات کی دیکھ بھال متواتر ہونی ضروری ہے۔ اسی لیے آپ کو ان باغات میں 200 بکریاں گھاس چرتے ہوئے دکھیں گی.علاوہ ازیں ڈوڈل نے بھی گوگل کی سالگرہ پر خاص انداز میں مبارک باد دی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو بھی بکریاں پالنے کا شوق ہے،انہوں نے بنی گالہ میں 3 بکریاں رکھی ہوئی ہیں جن کا ذکر الیکشن کمیشن میں ظاہر کیے گئے اثاثوں میں بھی ہے۔