اسپیکر سندھ اسمبلی، خرم شیر میں ٹھن گئی، ایک دوسرے کو کھری کھری سنا دیں

اسپیکر سندھ اسمبلی، خرم شیر میں ٹھن گئی، ایک دوسرے کو کھری کھری سنا دیں


کراچی (24 نیوز) سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر پکار، للکار اور تکرار کی نذر ہو گیا۔ پانی کی کہانی پر خرم شیر زمان اور اسپیکر آغا سراج درانی میں پھر آمنا سامنا ہو گیا۔

24 نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس پکار، للکار اور تکرار، پی ایس 112 میں پانی کی کہانی، توجہ دلاؤ نوٹس پر خرم شیر زمان اور اسپیکر میں ٹھن گئی، کھری کھری سنا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیگی حکومت نے جاتے جاتے وزیروں اور مشیروں کی موجیں کرا دیں 

اسپیکر کا جارحانہ انداز، خرم شیر زمان پر برس پڑے۔ انھوں نے کہا کہ بدتمیزی نہ کریں، ایوان سے نکال دوں گا۔خرم شیر زمان کا جوابی وار، اسپیکر کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انھوں نے کہا کہ اسپیکر صاحب آپ پر بھی کرپشن کا الزام ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ نیب کے ساتھ آئیں یا کسی کے ساتھ بھی کوئی پرواہ نہیں۔ ادھر نثار کھوڑو نے مذمتی قرار پیش کی، جس میں ارکان اسمبلی نے خرم شیر زمان کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کر دیا۔

اجلاس پیر کی صبح تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔