اگلا وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہو گا؟ سینیئر صحافی نے بتادیا


(24نیوز) اگلا وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ سینیئر صحافی حامد میر نے پروگرام ڈی این میں تبصرہ کرتے ہوئے اس حوالے سے بڑا انکشاف کر دیا۔

 پاکستان کا سب سے زیادہ چلنے والے پروگرام "ڈی این اے "میں مشہور صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے شرکت کی۔ حامد میر سے پروگرام کے میزبان سعید قاضی نے سوال پوچھا کہ اگلا وزیر اعلیٰ کس کو دیکھ رہے ہیں جس کا جواب حامد میر نے تفصیل سے دیتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ کے دعوؤں کے بعد مسلم لیگ ن میں خدشہ پیدا ہوگئے ہیں کہ شاید شہباز شریف بھی نااہل ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونم کپور اپنی شادی میں کیا انوکھا کام کرنے والی ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے

انھوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف نااہل ہوجاتے ہیں تو مسلم لیگ ن کے پاس سب سے سینئر وزیر رانا ثناءاللہ ہوں گے ۔ حامد میر نے کہا کہ ماضی قریب پرویز مشرف کے دور میں ہی رانا ثناءاللہ نے کرپشن کے حوالے سے کٹھن حالات کا مقابلہ کیا ہے لہذا ان پر کرپشن کا کیس نکلنا تو مشکل ہے لیکن ان پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے الزام لگ سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر یہ دونوں نااہل ہوگئے تو تیسرا نام خواجہ سعد رفیق کا آتا ہے۔