خبردار، ہوشیار! اب دوسری شادی کرنے پر خوب پٹائی ہوگی


شیخوپورہ(24نیوز) شیخوپورہ میں دوسری شادی کرنے والا بیویوں کے ہاتھوں پٹ گیا ۔ بیویوں نے تھپڑو اور جوتے برسا دئیے۔

دھوکے سے دوسری شادی کرنے والے کی احاطہ عدالت میں خواتین سے پٹائی ۔تفصیلات کے مطابق پچاس سالہ عبدالغفار نے خود کو کنوارہ ظاہر کرکے بیس سالہ طیبہ سے شادی کی۔ بیوی کو جھانسا دے کر دوسری شادی کرنے والے شوہر عبدالغفار پر بیوی نے جوتوں کی بارش کردی۔

یہ بھی پڑھیں: اگلا وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ سینیئر صحافی نے بتادیا

پہلی بیوی کو پتہ چلنے پر وہ بھی وقت ضائع نہ کرتے ہوئے  کمرہ عدالت پہنچی اور خوب پٹائی کی۔

اس سے قبل بھی ایسے چند کیسز سامنے آئے ہیں جن میں بغیر بتائے شوہر کو دوسری شادی کرنے  پر  پٹائی کی جاچکی ہے بلکہ ساتھ ساتھ قانونی سزائیں بھی دی جاچکی ہیں۔اس طرح کا ایک کیس یکم نومبر 2017 کو بھی پیش آیا تھا جہاں دوسری شادی کرنے پر شوہر کو عدالت نے بیوی سے اجازت لئے بغیر  6 ماہ قید اور 2 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عبدالغفار  کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے بیویوں کا تشدد تو اس کا مقدر بن گیا لیکن عدالت اس کا کیا فیصلہ دے گی اس بات کا فیصلہ کچھ دنوں بعد ہوگا۔