وفاقی دارالحکومت میں منشیات، جسم فروشی کا بازار گرم

وفاقی دارالحکومت میں منشیات، جسم فروشی کا بازار گرم


اسلام آباد (24نیوز)  گزشتہ رات اسلام آباد پولیس نے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا جہاں پولیس نے منشیات اور نازیبا حرکت کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بارہ کہو کے علاقہ میں واقع فارم ہاؤس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 20 لڑکوں سمیت 15 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں پارٹی ہورہی تھی جس میں منشیات کے ساتھ ساتھ غیر اخلاقی حرکات بھی کی جارہی تھیں جس بنا پر انھیں گرفتار کیا گیا۔

واقعہ کے بعد لڑکوں اور لڑکیوں کو چھڑوانے کے لیے با اثر افراد کی جانب سے پولیس کو کالز موصول ہونے لگیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگلا وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ سینیئر صحافی نے بتادیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی جی اسلام آباد سے سوال کیا تھا کہ انھوں نے اسلام آباد میں جرائم، منشیات ، جسم فروشی اور شراب فروشی کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔