بالی وڈ میں تھرتھلی ، امیتابھ بچن کا ایک اور بیٹا سامنے آگیا

بالی وڈ میں تھرتھلی ، امیتابھ بچن کا ایک اور بیٹا سامنے آگیا


24 نیوز: امیتابھ بچن کا ایک اوربیٹا سامنے آگیا،بالی وڈ سمیت پورے بھارت میں تھرتھلی مچ گئی،مگر امیتابھ بچن کے فین تسلی رکھیں کیوں کہ یہ باپ بیٹے کا رشتہ بنا امیتابھ بچن اور رشی کپور کا نئی فلم "ایک سو دو ناٹ آوٹ " میں جس کی آج کل تشہیری مہم جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق باپ ایک 102کا اوربیٹا 80 سال کا۔ امیتابھ بچن ہوگئے102 سال کے اور ان کا بیٹارشی کپورہوا 80 سال کا۔باپ بیٹے کی رام کہانی آپ دیکھ سکیں گے۔ان کی نئی آنے والی فلم "ایک سو دو ناٹ آوٹ "میں جس میں امیتابھ رشی کے باپ کا کردارنبھارہے ہیں۔

علاوہ ازیں فلم کی تشہیری مہم آج کل زوروں سے جاری ہے۔جس کے دوران جب رشی سے ان کے اپنے بیٹے کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا یہ معاملہ ساری زندگی بار بار ان کے سامنے آتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:سونم کپور اپنی شادی میں کیا انوکھا کام کرنے والی ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے 

 واضح رہے کہ رشی کپور نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی فلمی مصروفیات کی وجہ سے کبھی اپنے بیٹے کو بہت زیادہ وقت نہ دے پائے۔ ان کے اور رنبھیر کے درمیان شیشے جیسا نہ نظر آنے والا پردہ حائل تھا جیسا ان کے اور ان کے والدراج کپور کے درمیان تھا لیکن اب وہ اپنے آنجہانی والد سے بہت پیار کرتے ہیں۔

دوسری جانب رشی کپور نے رنبھیر کی شادی اور اپنے دادا بننے کی خواہش کا اظہار بھی کیا اور بیٹے کی آنے والی فلم سنجو کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔