خاتون ٹیچر نے انوکھی مثال قائم کر دی

خاتون ٹیچر نے انوکھی مثال قائم کر دی


24نیوز: تونسہ شریف کی استانی ماہ جبین تعلیم سے محبت کی مثال بن گئی، وہ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ میں روزانہ60 کلومیٹرموٹرسائیکل چلاکرپڑھانے جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تونسہ کے نواحی علاقہ سوکڑ کی ٹیچر ماہ جبیں  جس کی تقرری 6 سال قبل محکمہ تعلیم ڈیرہ غازیخان میں بطور ایجوکیٹر ہوئی لیکن تعیناتی دوردراز گورنمنٹ پرائمری سکول مردانہ کلیری ٹرائیبل ایریا تمن کھوسہ ڈیرہ غازی خان میں کی گئی۔اسکول دور دراز ہونے اور ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے ماہ جبیں روزانہ 60 کلومیٹر کا سفرموٹر سائیکل چلا کر طے کرتی ہیں۔تمن کھوسہ کو پنجاب کا تھر بھی کہا جاتا ہے جہاں اتنے لمبے راستے میں کوئی سہولت بھی دستیاب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ میں تھرتھلی ، امیتابھ بچن کا ایک اور بیٹا سامنے آگیا 

 واضح رہے کہ علاقہ میں کئی مرتبہ حساس اداروں نے دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔درجنوں ڈاکو بھی مارے گئے لیکن خاتون ٹیچر نے کبھی ہمت نہ ہاری۔ ماہ جبیں نے بتایا کہ علاقہ قبائلی اورخطرنا ک ہے لیکن پھر بھی نونہالوں کو پڑھانے آتی ہوں۔ علاوہ ازیں خاتون ٹیچر نے خادم اعلی اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گھر کے نزدیک ا سکول میں تبادلہ کیا جائے تاکہ پریشانی کا خاتمہ ہوسکے۔