رابعہ زیادتی و قتل کیس: تین ملزمان کے ڈی این اے سیمپل میچ کر گئے

رابعہ زیادتی و قتل کیس: تین ملزمان کے ڈی این اے سیمپل میچ کر گئے


کراچی (24 نیوز) شہر قائد میں زیادتی کے بعد قتل ننھی کلی رابعہ کے والدین کو انصاف کی امید مل گئی۔ گرفتار ملزموں میں ایک کا ڈی این اے میچ کر گیا۔

24 نیوز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون کی ننھی رابعہ کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کی گتھیاں سلجھ گئیں۔ تین ملزمان کے ڈی این اے میچ کر گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ انوسٹیگیشن زیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ تفتیش سے ثابت ہوا کہ ملزم فضل اور اس کے بیٹے نے زیادتی کی جبکہ مہراب کا ڈی این اے بھی میچ کرگیا ہے۔ ملزم فقیر نے تمام منصوبہ بندی کی جبکہ رحیم کو عدم شواہد کی بنا پر رہا کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چائلڈ پورنوگرافی کیس، ملزم سعادت امین کو سات سال قید، 12لاکھ جرمانہ 

دوسری جانب سی ٹی ڈی کی کینٹ اسٹیشن کراچی پر کارروائی سکھر سے کراچی آنے والے تین مبینہ دہشتگرد یوسف اکبر اور معصوم کو دھرلیا گیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ثاقب اسماعیل کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کالعدم تنظیم کے لیے فنڈ اکھٹا کرتے تھے۔

رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ منشیات اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔