وزیراعظم عمران خان کا ایک اور یوٹرن

وزیراعظم عمران خان کا ایک اور یوٹرن


(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پہلے صوبے میں ایک ارب پودے لگانے کا اعلان کیا، اپوزیشن نے کہا 10کروڑ بھی نہیں لگے، وزیراعظم نے کہا 5ارب لگائے ہیں اب پھر کہہ رہے ہیں ایک ارب ہی لگائے ہیں۔

جب سے خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت برسراقتدار آئی ہے،  زمین کی زرخیزی اپنا رنگ دکھارہی ہے۔  وزیراعظم عمران خان عرصے سے بتارہے تھے کہ صوبے میں ایک ارب پودے لگادیئے جلد جنگل اُگ آئے گا، رنگ رنگ کے پرندے چہچائیں گے اور لوگ دور دور سے خیبر پختونخوا میں تبدیلی دیکھنے آئیں گے۔مگراپوزیشن کی صوبائی پارلیمانی کمیٹی نے رنگ میں بھنگ ڈال دی،  کمیٹی کے رکن اکرم درانی نے بتا یا کہ 10کروڑ درخت بھی نہیں لگے۔ 

جس پر وزیراعظم کو جلال آگیا اُسی روز بیجنگ میں روڈ اینڈ بیلٹ کی تقریب سے خطاب میں کہا ہم نے ایک ارب نہیں 5ارب درخت لگا ئے ہیں۔  جس پر 24نیوز نے یا د دلایا کہ آپ نے گن کر بتایا تھا کہ ایک ارب لگائے ہیں۔ شاید یہ 24نیوز کی خبر کا اثر تھا یا خان صاحب کا غصہ ٹھنڈ اہوچکا ہے۔ اب پھر بیان دیا ہے کہ صوبے میں ایک ارب پودے لگائے ہیں۔شاعرنے غالباوزیراعظم ہی کیلئے کہاتھا۔ خرد کا نام جنوں رکھ دیا،  جنوں کا خرد جوچاہے آپ کا حُسن کرشمہ ساز کرے۔