ملزموں کی عدم گرفتاری، نشوہ کے والدنے دھرنا دے دیا

ملزموں کی عدم گرفتاری، نشوہ کے والدنے دھرنا دے دیا


کراچی (24 نیوز) دارالصحت اسپتال کےمالک اورمفرورملزموں کی عدم گرفتاری پرنشوہ کے والدنے دھرنادے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قیصرعلی کاکہنا ہے کہ 14روزہوگئےلیکن اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، باتیں نہ کریں،کارروائی کریں۔ احتجاج میں ساتھ دینے والوں کا مشکور ہوں، مطالبہ کرتا ہوں کہ کمیشن قائم کیا جائے۔ اس سے قبل نشوا کے والد قیصر علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ 14 روز ہوگئے ہیں لیکن کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، ہم حکومت سندھ کے جواب کے منتظر ہیں کہ وہ کراچی والوں کے لئے کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

  قیصر علی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں صرف 5 لائنسس شدہ اسپتال ہیں، باقی اسپتالوں کے خلاف  بھی کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہاب یہ مسئلہ صرف میرے اکیلے کا نہیں ہے۔