بلاول پر بھی تبدیلی کا اثر،وزراءکی کارکردگی خود مانیٹر کرنے لگے

بلاول پر بھی تبدیلی کا اثر،وزراءکی کارکردگی خود مانیٹر کرنے لگے


کراچی( 24نیوز )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کوہدایت کی ہے کہ صوبے کے عوام کی جانب سے دئیے گئے مینڈیٹ کی روشنی میں عوامی خدمت کومشن بنایا جائے۔
تفصیلات چیئرمین پیپلزپارٹی کی صوبائی وزراءکومزید بہتری لانے کی ہدایت کی ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی نے بلاول ہاﺅس کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور انہیں مختلف امور پر ہدایات جاری کیں۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں سندھ حکومت کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااور سندھ کابینہ میں توسیع کرنے پر مشاورت کی گئی جبکہ صوبے اور وفاق سے متعلق امور بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام نے جس طرح بھرپور مینڈیٹ دیا ہے اسی طرح صوبائی حکومت نے عوام کی خدمت بھی کرنی ہے۔
کابینہ کے ارکان دفاتر کے بجائے عوام کے پاس خود چل کر جائیں اور مسائل سے آگی حاصل کریں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو یقین دلایا کہ وہ پارٹی قیادت اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔