پاکستان کیخلاف بھارت کا گھناﺅنا منصوبہ بے نقاب


اسلام آباد( 24نیوز )بغل میں چھری منہ پہ رام رام ، بھارت کی آبی جارحیت کا ایک اور گھناوَنا منصوبہ ہوا بے نقاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے پاکستان کی پیٹھ پر وار کوئی نئی بات نہیں، اس بار سرحدی دہشتگردی نہ کی تو آبی دہشت گردی پر اتر آیا،دریائے چناب پر بھارتی آبی دہشت گردی کا نقشہ منظر عام پر آگیا، بھارت نے دریائے چناب پر 23 پن بجلی منصوبوں اور ڈیموں کی تعمیر کی منصوبہ بندی کرلی، صرف یہ ہی نہیں بلکہ سندہ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوے 4 منصوبے مکمل بھی کر لئے۔


اس کے علاوہ 450ہزار میگاواٹ صلاحیت کے 2 پن بجلی منصوبے تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر 17 منصوبے تعمیر کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔
اگر بھارت یہ منصوبے مکمل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو نہ صرف دریائے چناب کا سالانہ کئی ملین ایکڑ فٹ پانی رک جائے گا بلکہ پاکستان ایک سنگین آبی بحران کی لپیٹ میں بھی آجائیگا۔