وزیراعظم عمران خان سے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ملاقات


اسلام آباد ( 24نیوز )   وزیراعظم عمران خان سے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے  وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان سے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے  وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی،  ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے مابین ملکی سلامتی اور پاک بحریہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال پر کیا گیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سمندری حدود کی حفاظت کے لیے پاک نیوی کا کردار قابل تحسین ہے۔