شاہ محمود قریشی نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ ہالینڈ کے وزیر خارجہ کے سامنے رکھ دیا

شاہ محمود قریشی نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ ہالینڈ کے وزیر خارجہ کے سامنے رکھ دیا


اسلام آباد ( 24نیوز ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ ہالینڈ کے وزیر خارجہ کے سامنے رکھ دیا۔

 وفاقی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ نیویارک میں کونسل آف فارن منسٹرز کے فورم پر معاملہ اٹھائیں گے۔ او آئی سی کے اجلاس کے لیے درخواست لکھ دی ہے۔ مسلمانوں کے جذبات کا احترام دنیا پر لازم ہے۔ ہولوکاسٹ پر قانون سازی ہو سکتی ہے تو توہین رسالت پر کیوں نہیں۔

قبل ازیں شاہ محمود قریشی نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کیا۔  خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ کا بیان حقائق کے منافی تھا۔ امریکا اپنی بات پر قائم ہے تو ہم بھی ڈٹے ہیں۔ وزیر خارجہ نے زور دیا کہ خارجہ اور داخلہ امور پر حکومت اور اپوزیشن کو ایک ہو کر چلنا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ نیویارک میں کونسل آف فارن منسٹرز کے فورم پر بھی گستاخانہ مواد کا معاملہ اُٹھاؤں گا۔ معاملے پر ترکی کے وزیر خارجہ کو خط لکھا۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے موقف کی تائید کی۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ مائیک پومپیو سے بات کے معاملہ پر ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔ مائیک پومیو کا دورہ کے حوالے سے پروگرام میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito