واٹس ایپ صارفین کے لیے بری خبر

واٹس ایپ صارفین کے لیے بری خبر


کیلیفورنیا (24 نیوز) یکم جنوری سے متعدد موبائل فونز واٹس ایپ کے کچھ فیچرز سے محروم ہوجائیں گے۔ کمپنی نے اس بات کی تصدیق کر دی۔

معروف برطانوی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ کے متعدد فیچرز یکم جنوری سے کئی موبائل فونز میں نہیں چل سکیں گے۔ ان موبائل فونز میں بلیک بیری او ایس، بلیک بیری 10، ونڈو فون 8.0 اور پرانے ورژن کے دیگر ماڈلز شامل ہیں۔

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم پرانے فونز کو اب مزید سپورٹ فراہم نہیں کرسکتے۔ ان فونز میں یہ صلاحیت موجود نہیں کہ وہ مستقبل میں اپ گریڈ ہونے والے واٹس ایپ کو چلاسکیں۔

ترجمان کمپنی کے مطابق اگر آپ بدستور ان ہی ماڈل کو رکھنا چاہتے ہیں تو موبائل کے آپریٹنگ سسٹم کو مزید اپ گریڈ کریں۔ اینڈرائیڈ 4.0، آئی فون 7+ آئی او ایس، ونڈوز فون8.1 استعمال کریں گے تو واٹس ایپ کی سروس کام کرے گی۔