بات نہ سننے پر خاتون نے ڈی ایس پی کو جوتا دے مارا

بات نہ سننے پر خاتون نے ڈی ایس پی کو جوتا دے مارا


کراچی (24نیوز)موبائل فون شاپ پر تلخ کلامی کے بعد نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی،فیروز آباد میں بات نہ سننے پر خاتون نے ڈی ایس پی کو جوتا دے مارا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں عدم برداشت کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روززمزمہ میں موبائل فون کی دکان پر ایک شخص کی دکانداروں سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد  نا معلوم شخص اپنے آپے سے باہر ہوگیا اور دکان پر فائرنگ کردی۔ خوش قسمتی سے اندھا دھند فائرنگ کے دوران دکان میں موجود شہری محفوظ رہے۔

 پولیس کے مطابق سی ویو پر اسنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی کو روکا گیا جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار وکیل سیخ پا ہوگیا اور پولیس اہلکاروں کو کھری کھری سنادی۔

 دوسری جانب فیروز آباد میں نوجوانوں پر تشدد کے معاملے میں بات نہ سننے پر خاتون نے ڈی ایس پی کے منہ پر جوتا دے مارا۔ یہ معاملہ معمولی جھگڑے سے شروع ہوا تھا۔ جو سنگین نوعیت کے مقدمے میں ڈھل چکا ہے۔