پاکستان میرین اکیڈمی میں کیڈٹس کی پریڈ 136 کیڈٹس پاس آؤٹ


کراچی(24نیوز) پاکستان میرین اکیڈمی میں 54 ویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، جس میں136 کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میرین اکیڈمی میں 54 ویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں پاک بحریہ کے بینڈ نے روایتی دھن بجائی۔وفاقی وزیر میرین افیئرز حاصل بزنجو اور کمانڈنٹ پاک میرین اکیڈمی کموڈور اکبربھی تقریب بھی شریک تھےاورصدر آزاد جموں کشمیر مسعود خان مہمانِ خصوصی تھے۔

مسعود خٓان نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کلبھوشن کی شکل میں بھارتی دہشت گردی آج دنیا کے سامنے آچکی ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستانی سمندروں کی حفاظت کے لئے نئے جذبےاور نئے عزم کے ساتھ 136 کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے ہیں۔ جس میں 63یٹناٹیکل اور 73 انجینئرز شامل ہیں۔