پاکستان رینجرز باکسنگ چیمپئن شپ: خواتین کھلاڑیوں نے مثال قائم کر دی


کراچی(24نیوز)گھونسے چلانا، ایک دوسرے کو ناک آؤٹ کرنا، اب صرف باکسنگ رنگ میں لڑکوں کا کام نہیں، بلکہ کراچی کے علاقے لیاری میں لڑکیاں بھی باکسنگ میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ لیاری کی لڑکیاں جن کا شوق عام لڑکیوں کی طرح نہیں بلکہ باقاعدہ باکسرز ہیں۔ ایک دوسرے کو ناک آوٹ کی تیزی اور پھرتی سے مکا مارنا ان کا خاصہا ہے۔

پاکستان رینجرز کی جانب سے لیاری میں سجائی گئی اس باکسنگ چیمپئن شپ میں لیاری کی 50 سے زائد لڑکیوں نے حصہ لیا ہے۔چیمپئن شپ تو دو روز تک جاری رہے گی مگر اس چیمپئن شپ کا اثر کئی سالوں تک رہے گا۔یعنی پاکستان کو ان ہی بچیوں میں سے کوئی نہ کوئی مایا ناز باکسرز مل سکتی ہے۔