نواز شریف کی مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے طویل ملاقات


لاہور (24 نیوز) پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد نواز شریف کی مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے طویل ملاقات ، سابق وزیر اعظم کا عنقریب سعودی عرب روانگی کا امکان، دونوں بھائی بعد میں لندن بھی جا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ناصرجنجوعہ سے ملاقات کے بارے نواز شریف نے دو روز قبل پارٹی رہنماوں کو اس ملاقات بارے اعتماد میں لیا۔ ملاقات میں ناصر جنجوعہ نے طویل بریفنگ دی۔ انہوں نے نے مریم نواز کے جارحانہ انداز پر مقتدر حلقوں کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کا وضاحتی بیان بھی اسی ملاقات کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ ناصر جنجوعہ مقتدر حلقوں اور نواز شریف کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اگلے دو سے تین روز میں سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ شہبازشریف پہلے ہی سعودی عرب میں ہیں اوردونوں بھائی لندن کے لیے بھی اڑان بھر سکتے ہیں۔