دوسری قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں سندھ کی لڑکیوں کی جیت


اسلام آباد (24 نیوز) دوسری قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں سندھ کی لڑکیاں اسلام آباد پر بھاری پڑ گئیں۔ سندھی لڑکیوں نے اسلام آباد کی لڑکیوں کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

سندھ کی کھلاڑیوں کو گزشتہ رات نصف شب میں کھیلنے کا موقع فراہم کیا گیا تھا جس پرخوتین کھلاڑیوں نے نارضگی کا اظہار کیا۔

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ان حالات میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے وہ مطمئن ہیں۔

لڑکیوں کے بعد لڑکوں کا مقابلہ بھی خوب رہا۔ والی بال میچ میں پنجاب نے کے پی کے کو شکست دے کر میڈل حاصل کیا۔ کھیلوں کی اختتامی تقریب کل ہوگی جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہوں گے۔