میانوالی میں پہلی بار خواتین کا احتجاج

میانوالی میں پہلی بار خواتین کا احتجاج


میانوالی (24نیوز) میانوالی کے علاقے داؤد خیل میں گیس پریشر اور لوڈ شیڈنگ سے ستائی خواتین کا انوکھا احتجاج ، احتجاجی خواتین نعرے لگاتی ہوئی سوئی گیس دفتر جا پہنچیں۔

  داؤد خیل تاریخ میں کسی محکمہ کے خلاف خواتین کا پہلا احتجاج ہے۔ ایم پی اے امین اللہ خان موقع پر گئےاور خواتین کو مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد خواتین نے اپنا احتجاج موخر کردیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گیس پریشر کی کمی کا سامنا ہے،  گزشتہ 3 سال سے سردیوں میں گیس پریشر اور لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔