گھر لوٹنے کی کوشش ناکام،بریانی بھی ہاتھ سے گئی

 گھر لوٹنے کی کوشش ناکام،بریانی بھی ہاتھ سے گئی


کراچی( 24نیوز )ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں ڈکیتوں نے گھر لوٹنے کا انوکھا انداز اپنایا مگر کامیاب نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے علاقہ ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں چار ڈکیتوں نےبریانی دینے کے بہانے گھر میں گھسنے کی کوشش کی،ایک ڈاکو بریانی کے بہانے دروازے پر پہنچا تو اہلخانہ میں سے مرد نےڈاکو سے پوچھا کہاں سے آئے ہو تو وہ فرضی اشارے کرنے لگا، شہری نے بریانی کو گھر کے برتن میں خالی کیا اور واپس آیا توشہری کیچھٹی حس جاگ گئی،پلیٹ واپس کرتے وقت جیسے ہی خطرے کا احساس ہوا دروازہ لاک کردیا۔

شہری نے گھر میں خوب شور مچایا جس پرواردات ناکام ہوتے دیکھ کر چاروں ڈاکو سڑک کی جانب بھاگے گئے، ملزمان کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں،فوٹیج میں مرکزی ڈاکو کا چہرہ واضح ہے جبکہ دوسری فوٹیج میں ڈاکو کے 3 ساتھیوں کو اسٹینڈ بائے دیکھا جاسکتا ہے۔