نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑواضح ہے، اکرم درانی

نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑواضح ہے، اکرم درانی


اسلام آباد(24نیوز) اپوزیشن رہنما اکرم درانی کا کہناہے نیب متنازعہ ادارہ بن چکا ہے۔ نیب اورحکومت کا گٹھ جوڑواضح ہے۔ حکومت اب ایف آئی اے کواستعمال کررہی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی رہبرکمیٹی کے اجلاس کےبعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ  اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے نیب آرڈیننس،اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری اورمہنگائی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اکرم درانی نے  کہاکہ حکومت مخالف بات کرنےوالےکونیب کاسامناکرناپڑتاہے. اکرم درانی کا مزیدکہنا تھاحکومت ملکی اداروں کومتنازع بنارہی ہے۔ اپوزیشن اداروں کے درمیان لڑائی نہیں چاہتی.اپوزیشن کی رہبرکمیٹی نے ملائیشیا سمٹ میں شرکت نہ کرنے پربھی وزیراعظم کوتنقیدکا نشانہ بنایا.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔