آٹےکی فی کلو قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ جانئے

 آٹےکی فی کلو قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ جانئے


کوئٹہ (رضوان سعید) آٹے کا بحران شدت اختیارکرگیا،ایک ماہ کے دوران آٹےکی فی کلو قیمت میں دس روپے کا اضافہ ہوگیا، آٹے کی بڑھتی قیمت نے غریب کی دو وقت کی روٹی مشکل کردی۔

تفصیلات کے مطابق  کوئٹہ میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، آٹے کی قیمت میں ایک ہفتے کےدوران دس روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا،صوبہ بلوچستان کا انحصارمقامی طورپرپیدا ہونے والی گندم پر ہے،لیکن ڈیلرز کے مطابق حکومت نے فلورملز مالکان کوبھی گندم خریدنے کی اجازت نہ دی۔

حکومتی عدم توجہی کے باعث آ ٹے کی خرید پر اضافی رقم صارف کو ادا کر نی پڑ ھ رہی ہے،آٹے کے بحران کے باعث مہنگائی میں پستی عوام پرایک اوربوجھ آن پڑا ہے۔