اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت پانچ مارچ تک ملتوی


اسلام آباد(24نیوز)احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت پانچ مارچ تک ملتوی کردی گئی، عدالت نے حکم دیا کہ 5 مارچ کو ریفرنس کی کاپیاں ملزموں کو دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ضمنی ریفرنس کی سماعت کی۔ تینوں نامزد ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزموں میں سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا شامل ہیں۔ عدالت میں ملزمان کی حاضری بھی لگائی گئی۔
وکیل سعید احمد نے کہا کہ اسحاق ڈار کے خلاف پورے نیب ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جائیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کا کہنا تھا کہ نامزد ملزمان کو صرف ضمنی ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جائیں،عدالت نے نامزد ملزمان کو پورے ریفرنس کی کاپیاں 5 مارچ کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔