شمالی کوریا شام کو کیمیائی ہتھیاروں کیلئے مواد فراہم کررہا ہے:امریکی میڈیا

شمالی کوریا شام کو کیمیائی ہتھیاروں کیلئے مواد فراہم کررہا ہے:امریکی میڈیا


واشنگٹن(24نیوز) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا شام کو ایسا سازوسامان بھیج رہا ہے جو کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سامان میں تیزاب کی مدافعت رکھنے والے ٹائلیں، والوز اور پائپ شامل ہیں،، امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز نے اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل ماہرین کو شام میں اسلحہ بنانے والے کارخانوں میں دیکھا گیا ہے،،اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ ابھی جاری نہیں ہوئی ہے، شامی حکومت نے مبینہ طور پر اقوام متحدہ کے پینل کو بتایا ہے کہ ملک میں جو بھی شمالی کوریائی باشندے ہیں وہ سپورٹس اور ایتھلیٹکس کے کوچز ہیں۔

یہ الزامات شامی افواج کی جانب سے کلورین گیس کے استعمال کے تازہ الزامات کے بعد سامنے آئے ہیں لیکن شامی حکومت ان کی تردید کرتی ہے۔