پتوکی: ن لیگ کے جلسے میں خاتون سے بدتمیزی کا معاملہ،2 ملزم گرفتار


پتوکی(24نیوز) گزشتہ روز پتوکی میں ن لیگ کے جلسے میں اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، ن لیگ کے گیدڑوں نے اپنی ہی پارٹی کی شیرنی کو نازیبا حرکات کا نشانہ بنا ڈالا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس، پولیس نے بدسلوکی میں ملوث دو ملزم گرفتار کر لئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے پر پولیس نے بدسلوکی میں ملوث دو ملزم گرفتار کر لئے، جلسہ میں ن لیگی خاتون زیبا رانا سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے 2 ملزم گرفتار کرلئے۔ محسن مختیار ولد محسن جس کا تعلق چونیاں سے ہے۔ دلاور عرف بگا ولد امانت علی جوکہ محلہ بکر منڈی پتوکی کا رہائشی ہے۔ ان گرفتار ملزمان کو آج علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا جائے گا۔

ٹوئنٹی فور نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زیبا رانا نے واقعہ کو مخالفین کی شرارت قرار دے دیا۔