خیبر پختونخوا میں ہیئر ڈریسرزکا ڈیزائن والی داڑھی بنانے سے انکار

خیبر پختونخوا میں ہیئر ڈریسرزکا ڈیزائن والی داڑھی بنانے سے انکار


 پشاور(24نیوز) خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں ہیئر ڈریسر نے ڈیزائن والی داڑھی بنانے سے انکار کا اعلان کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سلیمانی فرنٹیئر ہیئر ڈریسرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر شریف کاہلوں کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے ہیئر ڈریسرز نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ فرنچ کٹ سمیت دیگر ڈیزائنوں کی داڑھیاں نہیں بنائی جائینگی۔

 انکا کہنا تھا کہ سٹائلش داڑھی سے اسکی بیحرمتی ہوتی ہے اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ کوئی ہیئر ڈریسر سٹائلش داڑھی نہیں بنائے گا۔

 اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنیوالے کو 10 ہزار روپے جرمانہ کے ساتھ ساتھ تین دن کیلئے دکان بھی سیل کی جائیگی۔