پاکستان فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل، دفترخارجہ کی تصدیق

پاکستان فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل، دفترخارجہ کی تصدیق


 اسلام آباد(24نیوز) ترجمان دفترخارجہ کاکہنا ہے کہ پاکستان فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں آگیا ہے لیکن بلیک لسٹ میں آنے کا ابھی کوئی خدشہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے کہا کہ اس معاملے پر کوئی بات نہیں کرسکتے۔

تمام معاملات وزارت خزانہ انجام دے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان گرے لسٹ میں آگیا ہے تاہم بلیک لسٹ میں آنے کا کوئی خدشہ نہیں۔

واضح رہے کہ عالمی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے عالمی امداد، قرضوں اور سرمایہ کاری کے لئے سخت نگرانی سے گزرنا ہوگا۔ جس سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہوگی اورملکی معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے۔