پاکستان بھارت کشیدگی، کینیڈا ایئر کی بھارت کیلئے تمام پروازیں بند

پاکستان بھارت کشیدگی، کینیڈا ایئر کی بھارت کیلئے تمام پروازیں بند


ٹورنٹو(24نیوز) پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کے باعث کینیڈا سے بھارت جانے والی فلائٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی بڑھتی کشیدگی کی باعث پاکستان نے ہوائی اڈے بند کرنے کا فیصلہ کیا تو بھارت نے بھی پاکستان کی حدود سے گزرنے والی فلائٹس کو معطل کیا جس کے بعد آج بھارت کے شہر نئی دہلی سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جانے والی فلائٹ کو بذریعہ یورپ کینیڈا پہنچایا گیا۔

 ترجمان کے مطابق  ایئر کینیڈا نے منگل کی رات کو وینکوور سے دہلی کی پرواز  بھی منسوخ کردی تھی، ایئر لائن نے کہا کہ صورتحال معمول پر آنے کے بعد ہم سروس کو  بحال کر دیں گے۔