راو انوار کی گرفتاری کیلئے تمام صوبوں کے آئی جیز کو خط تحریر کردیا گیا


کراچی (24 نیوز) راو انوار کی گرفتاری کیلئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ حرکت میں آگئے، تمام صوبوں کے آئی جیز کو خط تحریر کردیا، جبکہ وزارت داخلہ سندھ نے تمام صوبوں سے تعاون کی درخواست کردی ہے۔

راو انوار کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ نے تمام صوبوں کے آئی جیز کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن کے مطابق راو انوار مفرور قرار۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ راو انوار سپریم کورٹ کی پیشی پر بھی حاضر نہیں ہوئے۔ خط آئی جی پنچاب، بلوچستان، کے پی کے، گگت بلتستان موٹر وے اور ریلوے حکام کو لکھا گیا ہے۔

دوسری طرف وزارت داخلہ سندھ بھی حرکت میں آگئی، ہوم ڈپاٹمنٹ سندھ نے تمام صوبوں کے آئی جیز سے راو انوار سے متعلق مدد طلب کرلی۔ وازرت داخلہ نے راو انوار کی گرفتاری کے لیے تمام صوبوں کے سیکریٹریٹ داخلہ کو خط لکھا ہے۔ خط میں وازرت داخلہ نے راو انوار کی موجودگی کی اطلاع انکوائری کمیٹی افسران سے شئیر کرنے کی درخواست کی ہے۔