ن لیگ منصوبے شروع اور مکمل بھی کرتی ہے:وزیر اعظم


کراچی (24نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کے ایک ٹریک کا افتتاح کردیا۔

ذرائع کے مطابق تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت منصوبے شروع بھی کرتی ہے اور مکمل بھی کرتی ہے ،روایت رہی ہے کہ ایک حکومت منصوبہ شروع توتیسری افتتاح کرتی ہے ،اگر کراچی ترقی نہیں کرے گا تو پاکستان بھی ترقی نہیں کرے گا ،جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے جولائی میں عام انتخابات ہوں گے.

انہوں نے کہا کہ منصوبہ مختلف مشکلات کا شکار رہا جس میں تکنیکی اور تجاوزات جیسی رکاوٹیں تھیں لیکن اس کے باوجود آج لیاری ایکسپریس وے منصوبے کو مکمل کر لیا گیا ہے, ساتھ ہی ان کا کہنا تھا، 'بدقسمتی ہے کہ کراچی کی عوام کو 10 سال انتظار کرنا پڑا, وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی کے لیے پر عزم ہیں کیوں کہ کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت سندھ کام کر رہی ہے اور وفاقی حکومت بھی حصہ ڈال رہی ہے جب کہ گورنر محمد زبیر نے کراچی کے لیے 25 ارب روپے کا پیکج دیا ہے۔