نوجوانوں کے دل موہ لینے والے ای گیمنگ کے مقابلے 'گیم فیسٹ ' اختتام پذیر

 نوجوانوں کے دل موہ لینے والے ای گیمنگ کے مقابلے 'گیم فیسٹ ' اختتام پذیر


لاہور(24نیوز)پاکستان کے بڑے ای گیمنگ کے مقابلے 'گیم فیسٹ ' اختتام پذیر ہو گئے ۔ الحمرا اوپن ایئر تھیٹر میں رنگا رنگ میلہ سجایا گیا ۔

منتظمین کہتے ہیں کہ ان گیمز کا مقصد نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے،فائنل مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑی بہت پرجوش نظر آئے 

نجی سیلولر کمپنی  کی سرپرستی میں ہونے والے گیمنگ کے ان مقابلوں کو مقامی گیمنگ کمیونٹی کو یکجا کرنا تھا ،فائنل مقابلوں میں پی سی اور موبائل گیمز کے لائیو مقابلے شرکا کو دیکھنے کو ملے ۔ نوجوان کہتے ہیں کہ یہ پلیٹ فارم گیمنگ ایکو سسٹم کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer