محکمہ موسمیات نے بارشوں کا شیڈول بتا دیا

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا شیڈول بتا دیا


اسلام آباد(24نیوز) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش ہوئی ،پشاور کے علاقہ چمکنی میں مکان کی چھت گرنے سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن،شانگلہ ،مردان ،چارسدہ اور نوشہرہ سمیت مختلف علاقوں میں کہیں کہیں تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ لکی مروت میں شدید بارش اور ژالہ باری سے برساتی نالوں ابل پڑے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔الیکشن گزر گئے، دشمنیاں چھوڑ گئے 

 پشاور کے علاقہ چمکنی میں گزشتہ رات بارش سے مکان کی چھت گرنے سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بالاکوٹ، کاکول ستائیس، مالم جبہ تئیس ، لوئیردیراٹھارہ،سیدوشریف تیراہ ، دیرنو، رسالپور، چراٹ سات ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوھاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان سیت مختلف اضلاع میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔