پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں:امریکا

پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں:امریکا


24نیوز : امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں نئی منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ ووٹنگ سے پہلے کے انتخابی عمل میں موجود خامیوں پر ہمیں تشویش ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں نئی منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ ووٹنگ سے پہلے کے انتخابی عمل میں موجود خامیوں پر ہمیں تشویش ہے، اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے انتخابات کے قانونی ڈھانچے میں مثبت تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

ادھر چین نے عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک چین سدا بہار شراکت تبدیل نہیں ہوسکتی، پاکستان میں الیکشن کے بعد سیاسی تبدیلی پر نظر رکھے ہوئے ہیں، امید ہے پاکستان میں سیاسی تبدیلی کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوگا اور اسے پاکستان کو پائیدار استحکام حاصل ہوگا۔

ایک نظر عالمی منطر نامہ پر

پاکستانی انتخابات پر بھارتی وزیراعظم نے مسلسل خاموشی اختیارکررکھی ہے۔ بھارتی دفتر خارجہ نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا،عمران خان ایک سال قبل بھارتی وزیراعظم مودی سےملاقات کرچکےہیں۔ عمران خان نےایک موقعے پرمودی کی تعریف بھی کی تھی تاہم انتخابی مہم میں عمران خان نے نوازشریف کو مودی کا دوست قراردیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایئر ایشیا انڈیا کی پرواز کےٹوائلٹ سے بچے کی لاش برآمد 

طالبان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے افغانستان میں 17 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے اس ہفتے قطر میں امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاكرات کیے ہیں اور ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایلس ویلز نے دوہا کے اجلاس میں امریکی وفد کی قیادت کی۔غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے، صہیونی فورسز نے مظاہرے پر فائرنگ کرکے بچے سمیت 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ جاں بحق بچے کی عمر 14سال ہے جس کو سر پر گولی مار کر نشانہ بنایا گیا۔غزہ پٹی میں روان سال مارچ سے اب تک 156 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:یونانی دارالحکومت کے جنگلات میں آگ لگ گئی، 24 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی 

موسلادھار بارشوں اور شدید گرمی کی لہر کے بعد اب طاقتور سمندری طوفان جانگدری نے جاپان کا رخ کرلیا۔ طوفان دو سوکلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جاپان کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ آج شام جاپان کے جنوبی جزائر چیچی جیما اور چوگوکو کے ساحلی علاقوں سے ٹکراسکتا ہے۔بھارت کے صوبے مہاراشٹر میں مراٹھا برادری نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق تحفظات پر پرتشدد احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔

یہ خبر ضرور پڑھیں:بھارت میں خونی کھیل کون کھیلتا ہے؟ امریکی اخبارنے بڑا انکشاف کردیا 

ممبئی پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد تقریبا 450 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔دنیا کی معمر ترین جاپانی خاتون 117 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ جاپانی خاتون چیومیا کو اتوار کے دن حرکت قلب بند ہونے سے چل بسی تھیں آج ان کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito