گورنر سندھ محمد زبیر عمر عہدہ سےمستعفی

گورنر سندھ محمد زبیر عمر عہدہ سےمستعفی


کراچی ( 24نیوز ) سندھ کے 32 ویں گورنر محمد زبیر عمر عہدے سےمستعفی ہوگئے، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے 33 ویں گورنر کی تلاش شروع کردی، پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور کراچی کے معروف تاجر گورنر سندھ کا عہدہ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے 32 ویں گورنر محمد زبیر عمر عہدے سے مستعفی ہوگئے، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے 33 ویں گورنر کی تلاش شروع کردی، پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور کراچی کے معروف تاجر گورنر سندھ کا عہدہ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔عام انتخابات 2018 کے نتائج اور موجودہ ملک کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر گورنر سندھ محمد زبیر عمر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ 2 فروری 2017 کو سندھ کے بتیسویں گورنر کا عہدہ سنبھالنے والے محمد زبیر عمر نے اپنے عہدے کا استعفی ایوان صدر اسلام اباد ارسال کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی جمہوری رواداری برقرار رکھنےمیں سب پر سبقت لےگئی 

محمد زبیر عمر گورنر ہائوس خالی کرکے اپنی ذاتی رہائش گاہ منتقل ہوگئے، گورنر سندھ کے مستعفی ہونے کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے صوبہ سندھ کے تیتیسویں گورنر کی تلاش شروع کردی ہے۔ سندھ کے نئے گورنر کا عہدہ حاصل کرنے کی دوڑ میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنما کراچی کے معروف تاجر اور مختلف سیاسی شخصیات لگ گئی ہیں۔ جب کہ سابق گورنر اور وزیراعلی سندھ ممتاز علی بھٹو بھی گورنر سندھ کا عہدہ حاصل کرنے کے لئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito