کراچی میں ایشیا کی سب سےبڑی مویشی منڈی قائم

کراچی میں ایشیا کی سب سےبڑی مویشی منڈی قائم


کراچی ( 24نیوز ) ایشیا کی سب سےبڑی مویشی منڈی کراچی میں قائم ہوگئی۔ 800ایکٹر زمین پر 2 لاکھ سے زائد مویشی لائے جائیں گے۔ 28 بلاکس اور ہزاروں بیوپاریوں پر مشتمل ہے یہ مویشی منڈی ۔

عيد الاضحى سے  قبل سنت  ابراہیمی پر عمل پیرا ہونے کے لئے  کراچی والوں کی ضرورت  کا  نصف اسی مویشی منڈی سے پورا کیا جاتا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون بارشوں کی بھی پیشن  گوئی کی گئی جس کے لیے انتظامیہ نے رین ایمرجنسی یونٹ بھی بنایا ہے  ماضی میں بھی مویشیوں کی اموات کے ساتھ بیوپاریوں کو بہت نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر سستا ہو گیا 

ایک جانب عيد الاضحى سے قبل الیکشن میں ہارنے والے قربان ہوئے تو دوسری جانب اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے مسلمان دنیا بھر میں قربانی  کرکے  اپنا فرض ادا کریں گے۔ خریداروں نے منڈی کا افتتاح ہونے سے قبل ہی مویشی کی تلاش شروع کردی۔ہر سال کی طرح اس سال بھی ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سجانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔