ملک بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

ملک بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی


( 24نیوز )بادلوں نے آج بھی خوب پانی برسایا، لاہور ، پشاور سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے دوسرے صوبوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہوقفے وقفے سے جاری ہے، لاہور ،گوجرانوالہ،سرگودھا،فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں بادل جم کر برسے,نارووال،ظفروال،ننکانہ صاحب،ہارون آباد،لیہ اورنوشہرہ ورکاں میں بھی بارش نے گرمی کا زورتوڑدیا۔

کئی شہروں میں سڑکیں ندی نالوں کا منظرپیش کررہی ہیں،نالہ ڈیک میں سیلابی صورتحال ہے،فیصل آباد میں مکان کی چھت گرگئی،اٹھارہ سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا،سرگودھا کے نواحی گاؤں میں دیوارگرنےسےسےدوبچے زندگی ہارگئے،وزیرآباد میں دھونکل مائنرکا بند ٹوٹنےسےسیکڑوں ایکڑ اراضی اورکئی علاقے زیر آب آگئےہیں،سیکڑوں لوگ گھروں میں محصورہیں۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

کراچی سمیت سندھ بھر میں طوفانی بارشوں کے باعث ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردی گئی،میئرکی ہدایت پرڈاکٹروں اورعملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں،مری کے ندی نالے بھی ٹھاٹھیں مارنے لگے،ایبٹ آباد،ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے۔

ژوب میں موسلادھاربارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی،سکول کی دیوارمنہدم ہونے سےبارش کا پانی کلاس رومز میں داخل ہوگیا،مختلف مقامات پرگھروں کی چھتیں گرگئیں۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کایہ سلسلہ یکم اگست تک جاری رہنے کاامکان ظاہر کیا ہے۔