تیزرفتاری نے کئی جانیں روندڈالیں

تیزرفتاری نے کئی جانیں روندڈالیں


ٹھٹھہ ( 24نیوز ) تیز رفتاری کے باعث زائرین کی کوسٹرکھائی میں گرنے سے4 افراد  جبکہ مظفرگڑھ میں میانوالی روڈپر ٹرالر اور مزدے کے درمیان تصادم سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ  کے علاقہ ٹھٹھہ میں مختلف حادثات میں6 افراد جاں بحق ہوگئے،  ٹھٹھہ کے قریب بگھاڑ 103 موری پر زائرین کی کوسٹر تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گری ، 3 معصوم بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں.

جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے بتایا جارہا ہے، جو زیارت کی غرض سے پیر پٹھو جمیل شاہ دربار پر آئے تھے، زخمیوں اور جان بحق  ہونے والوں کو مکلی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا.

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

دوسری جانب مظفرگڑھ میں میانوالی روڈپر ٹرالر اور مزدے کے درمیان تصادم سے دو افراد جاں بحق ہوگئے،عینی شاہدین کےمطابق ٹرالر اور مزدہ ریس لگاتے میانوالی سے ملتان جا رہے تھے۔