اہل کراچی اور ملک بھر کے سیاحوں کیلئے خوشخبری

اہل کراچی اور ملک بھر کے سیاحوں کیلئے خوشخبری


کراچی(24نیوز) اہل کراچی اور ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کیلئے تفریح کا ایک اور مقام کھول دیا گیا ہے،  قدرت کے شاہکار ایکوا بیچ پر سیاحوں کیلئے وہ سب کچھ ہے، جس کی وہ توقع کرتے ہیں.

ساحل پر میلوں تک پھیلی سنہری ریت جہاں تک پہنچنے کیلئے آپ کو پتھریلے راستوں اور اونچے پہاڑوں کے درمیان بل کھاتی سڑک پر سفر کرنا پڑتا ہے۔ کراچی سے نکل کر حب سے آگے جائیں تو اس نیلے آسمان تلے اس نیلے نیلے ساگر کو دیکھنے کیلئے آپ کو کئی گھنٹے کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ اس نئے تفریحی مقام کو ایکوا بیچ کا نام دیا گیا ہے جہاں ساحل سے باہر آنے کیلئے بے تاب لہروں پر ڈولتی رنگ برنگی کشتیاں آپ کو ایک نئے سحر میں مبتلا کردیتی ہیں۔

ساحل پر لہروں سے اٹھکیلیاں تو آپ کریں گے ہی لیکن اگر کچھ گہرے پانی کا مزہ لینا ہے تو اس کیلئے آپ کو لائف جیکٹس بھی مل سکتی ہے۔ ایکوا بیچ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد سیاحوں والوں کو کچھ منفرد تفریح مہیا کرنا ہے.محفوظ، منفرد اور دلچسپ تجربہ کرنے والے شوقین افراد ایکوا بیچ پر سالوں کی خوشیاں ایک ہی دن میں سمیٹے نظر آئے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔