اسلام آباد کا سستا بازار اب سستا نہیں رہا

اسلام آباد کا سستا بازار اب سستا نہیں رہا


اسلام آباد(24نیوز)اسلام آباد کے سستے ہفتہ وار بازاروں میں اب شہریوں کو کوئی بھی چیز سستی نہیں ملتی، مہنگائی کے مارے شہری غصے میں بھنبھناتے رہے، دکانداروں سے بحث کرتے رہے۔

 اسلام آباد کا سستا اتوار بازار جہاں خوبصورتی سے سجائی اشیا عوام کو اپنی طرف تو کھینچتی ہیں لیکن یہاں سستا تو کچھ بھی نہیں۔ آلو، پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ، لہسن، ادرک ہو یا کوئی سبزی دال، ہر ہی چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کرتی دکھائی دیتی ہے۔

بڑھتی مہنگائی سے خاتون خانہ زیادہ پریشان دکھائی دیتی ہیں۔کم آمدن کا طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں زیادہ پسا ہوا ہے، عوام کا کہنا ہے کہ پہلے ایک کلو چیز خریدتے تھے،،، اب ایک پاؤ پر آگئے ہیں،، سبزی بھی نہ کھائیں تو کیا کھائیں؟

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

سستے اتوار میں خریداروں کی اکثریت دکانداروں سے بحث کرتے اور حکومت کو کوسنے دیتی دکھائی دی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer