"ایرا کے فنڈز سے چوری نہیں ڈکیتی کی گئی"



اسلام آباد( 24نیوز ) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ ایرا کے فنڈز سے چوری نہیں ڈکیتی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایرا کے فنڈز سے چوری نہیں ڈکیتی کی گئی، شہبازشریف نے عدالت نہیں اخبار سے شکایت کی،جس صحافی نے شہبازشریف کے خلاف خبر دی وہ اپنی خبر پرقائم ہے، شہبازشریف سچے ہیں تو عدالت سےرجوع کریں۔

شہزاد اکبر کا کہناتھا کہ کرپشن کی بات کریں توسی پیک خطرے میں آجاتا ہے،شہباز شریف نے مقدمہ نہیں کیا شکایت کی ہے،مقدمہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا ، کہاں ہے؟