ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اوپن مارکیٹ میں مزید 40 پیسے بڑھ گئی

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اوپن مارکیٹ میں مزید 40 پیسے بڑھ گئی


اسلام آباد(24نیوز) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اوپن مارکیٹ میں مزید 40 پیسے بڑھ گئی، پونڈ اور یورو بھی سستے ہو گئے، انٹر بینک مارکیٹ میں روپیہ مستحکم رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ تاہم برطانوی پونڈ اور یورو سستے ہو گئے۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 121 روپے 54 پیسے ہی رہی۔ برطانوی پونڈ ایک روپے 35 پیسے سستا ہو کر 159 روپے 3 پیسے اور یورو 82 پیسے سستا ہو کر 140 روپے 47 پیسے کا ہو گیا۔ چینی کرنسی یوآن کی قیمت 5 پیسے کی کمی سے 18 روپے 33 پیسے رہ گئی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:والدین کیلئے خوشخبری ، چیف جسٹس کا ایک اور بڑا اقدام 

  ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت مزید 40 پیسے کی کمی سے 123 روپے 80 پیسے رہ گئی۔ پونڈ اور یورو کی قیمت میں بھی ایک روپے تک کی کمی رکارڈ کی گئی۔ برطانوی پونڈ ایک روپے کی کمی سے 163 روپے اور یورو ایک روپے 50 پیسے کی کمی سے 143 روپے میں فروخت ہوا۔